مائی زونگ ایپ پر صارفین کے لیے70 فیصد تک کی خصوصی رعایت متعارف کروا دی گئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان میں موبائل اور ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے سرکردہ ادارے زونگ فور جی نے اپنے معروف آن لائن پورٹل مائی زونگ ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی سہولت کے پیش نظر خصوصی فلیش سیل کا آغاز کردیا۔ مائی زونگ ایپ استعمال کرنے والے صارفین اس خصوصی رعایتی پیکج کے تحت اپنی من پسند سروسز کی خریداری پر 70 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔اس خصوصی پیکج کے تحت مائی زونگ ایپ کے صارفین زونگ کی تمام سروسز اور بنڈلز نہایت ارزاں نرخوں پر حاصل کر سکیں گے۔ اس خصوصی رعایتی پیکج کے تحت اب زونگ صارفین ہر ماہ نت نئی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔

اس میگا فلیش سیل کے تحت مائی زونگ ایپ کے صارفین 31 اگست سے 2 ستمبر تک وٹس ایپ پر 35 فیصد کی خصوصی رعایت حاصل کر سکیں گے۔ مائی زونگ ایپ کے لیے خصوصی طور پر متعارف کروائی گئی اس خصوصی میگا سیل کے ذریعے صارفین ہر ماہ خصوصی رعایتی ریٹس پر زونگ فور جی معیاری سروسز ست استفادہ کریں گے۔مائی زونگ ایپ کے لیے متعارف کروائی گئی خصوصی سیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے زونگ فور جی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کی خواہشات اور ضروریات سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی روز اول سے زونگ فور جی کی ترجیحات کا اہم جزو ہے۔ مائی زونگ ایپ کے لیے متعارف کروائے گئے اس خصوصی رعایتی پیکج کو مستقل طور پر جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس رعایتی پیکج کےذریعےصارفین مائی زونگ ایپ  پر دستیاب سروسز سے مزید بہتر طور پر مستفیدہو سکیں گے

صارفین کی سہولت اورمزید جامع آن لائن سروسز کو مدنظر رکھتے ہوئے مائی زونگ ایپ میں متعدد نئے فیچرز بشمول خصوصی رعایتی پیکجز، ڈیلی ریوارڈز، خصوی شراکت داریاں، تفصیلی پوسٹ پیڈبل سمیت تفریحی اور معلوماتی پورٹل جیسی دوسری سہولیات متعارف کروائی گئی ہیں۔ یہ نئے فہچرز صارفین کی ضروریات اور آسائش کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ نئی اپڈیٹس کے بعد ایپ صارفین اپنا بیلنس اور پیکج کے استعمال کے حوالے سے  معلومات بہ آسانی دیکھ سکیں گے۔اپنے صارفین کو ترجیح دینے کی پالیسی پر گامزن زونگ فور جی بہتر سے بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے ہمہ تن کوشاں ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تعبیر اور اپنے صارفین کو بلاتعطل رابطوں کی یقینی فراہمی کے لیے زونگ فور جی اپنے وسیع ترین نیٹ ورک پر جدت سے بھرپور ٹیکنالوجی سے مزین سروس اور اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کر لا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں