ماڈل پولیس کی کا رکردگی،ایک ہفتہ میں 291ملزمان گرفتار2کروڑ29لا کھ کا سامان برآمد

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹو یو)وفا قی پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران سنگین و دیگر جرائم میں ملوث291 ملزمان کو گرفتارکرکےملزمان کے قبضہ سے2کروڑ29لا کھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے بتایا کہ وفاقی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جرائم میں ملوث291ملزمان کو گرفتار کیا،ان میں قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،چوری،راہزنی،سٹریٹ کرائم،کار و موٹر سائیکل چوری و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے دوکروڑ29لا کھ روپے سے زائد مالیت کا چھینا گیا مال جس میں طلائی زیورات،گاڑیاں و موٹر سائیکلز،نقدی وغیرہ شامل ہیں بھی برآمد کر لیا گیا ہے،پولیس نے ڈکیتی و سرقہ بالجبر،چوری، کار و مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث48ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل برآمد کئے،198مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجو ائے گئے،34اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا،اسلحہ و ایمونیشن کے37ملزمان سے33پسٹل، 02بندوقیں /رائفلیں، ایک عدد کلاشنکو ف  اور397روندبرآمدکئے گئے،اسی طرح ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ ایک ہفتے میں 27ملزمان سے14.715کلوگرام چرس،4.898کلوگر ام ہیروئن،92بو تلیں شراب برآمد کی، پولیس نے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا اور دیگر جرائم میں ملوث145 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کو ایک محفوظ ترین شہر بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شہر میں روزانہ کی بنیادوں پر جنرل ہولڈ اپ لگایا جاتا ہے جسبکا مقصد جرائم کا سدباب کرنا ہے، تمام افسران خود چیکنگ پر موجود رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے اردگرد کسی بھی جرائم پیشہ،منشیات و  شراب فروشی کے متعلق کوئی بھی معلومات متعلقہ پولیس کو دیں،اطلاع دہندگان کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں