ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ولیمے کی تصاویر شیئر کردیں

اسلام آباد(نیوزٹویو)معروف خوبرو لالی ووڈ و بالی ووڈ اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ولیمے کی تصویریں شیئر کی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے ولیمے کے علاوہ اپنی شادی کی تمام تقاریب کی تصویریں اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔
شادی کے تقریباَ 5 ماہ بعد اب ماہرہ خان نے مداحوں کے ساتھ اپنے ولیمے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اس سے قبل ماہرہ خان کے ولیمے کی تصویریں ’فاطمہ طارق‘ نامی ایک فوٹو گرافر کے پیج کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔
تاہم اب ماہرہ خان نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس ساڑھی سے بے پناہ اپنائیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’یہ ساڑھی میں نے محض پہنی نہیں ہے بلکہ یہ مکمل طور پر میری اپنی ہے، یہ میری بنٹو خالہ نے میرے لیے تیار کی ہے۔‘
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں بری نظر لگانے والوں سے بچنے کو بھی ترجیح دی۔
ماہرہ خان کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ولیمے کے دن ساڑھی کا انتخاب کیا تھا، سنہرے رنگ کی سلک کے کپڑے کی بنی ساڑھی کا بلاؤز سرخ رنگ کا ہے۔
سنہری ساڑھی کے بارڈر اور پلّو پر دلکش کام بنا ہوا ہے جبکہ ماہرہ خان نے اس پر خوبصورت زیورات پہن کر اپنی خوبصورتی کو مزید چار چاند لگائے ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007ء میں علی عسکری کے سے ہوئی تھی جو کہ 2015ء میں ختم ہو گئی تھی، ماہرہ خان کا اپنے پہنے شوہر سے ایک بیٹا بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں