متحدہ اپوزیشن کا اجلاس،حکومتی اتحادی اورمنحرف اراکین سمیت190 ارکان کی شرکت

اسلام آبادد(نیوزٹویو) متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت ثابت کر دی گزشتہ شام سندھ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کے میں ہونے والے اجلاس میں 190 سے زائد ارکان نے شرکت کی اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سمیت 22منحرف ارکان بھی موجود تھے  اجلاس میں تمام اہم رہنما شریک ہیں۔ سندھ ہاؤس میں جاری اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ شریک ہو ئے ۔ سندھ ہاؤس میں ہونے والی مشاورت کا حصہ پی ٹی آئی کے امجد کھوسہ ، ڈاکٹرافضل ڈھانڈلہ، نواب شیروسیر، رمیش کمار،عامرلیاقت حسین، راجہ ریاض، نورعالم خان اورفرخ الطاف بھی ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کو حکمران جماعت کی جویریہ ظفر کی بھی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی بھی شریک ہیں ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس میں 190 سے زائد اراکین قومی اسمبلی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں