متحدہ عرب امارات،کورونا وائرس سے بچاؤ کی سو فیصد ویکسینیشن کاہدف مکمل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ویب)متحدہ عرب امارات نے پورے ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی 100 فیصد ویکسی نیشن کا ہدف مکمل کرلیا۔یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق اُن تمام افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جو کہ ویکسی نیشن کے لیے مقررہ اہداف میں شامل تھے۔حکومت کی طرف سے شروع کردہ ویکسی نیشن مہم میں کورونا کے خلاف لڑائی میں شامل فرنٹ لائنرز، رضاکار شامل تھے۔مہم میں ان شہریوں کو بھی ویکسین لگائی گئی جنہیں ویکسین کی اقسام کے مطابق درجہ بندی کی گئی تھی۔بزرگ شہری اور موذی امراض میں مبتلا افراد کو بھی اماراتی حکومت کی طرف سے ویکسین لگا دی گئی ہے۔ویکسی نیشن کا یہ مطلوبہ ہدف ملک کے تمام مراکزِ صحت پر ویکسین کی فراہمی سے حاصل کیا گیا۔صحت مراکز کو بوسٹر ڈوز اور منظور شدہ ویکسین بھی فراہم کی گئی تھیں جنہوں نے کورونا کے خلاف مؤثر کارکردگی دکھائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں