متحدہ عرب امارات نے پا کستان کا 2ارب ڈالر کا قرض رول اوورکر دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان کو بڑا معاشی ریلیف مل گیا متحدہ عرب امارات نے پاکستان کا 2 ارب ڈالرز کا قرضہ ایک سال کے لیے رول اوور کردیا -تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے قرض رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے،متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے ایک، ایک ارب ڈالر کے 2 الگ الگ ڈپازٹ مزید ایک سال کے لیے موخر کردیے ہیں۔اس قرض کو آئندہ ہفتے 23 جنوری کو میچور ہونا تھا جو اب جنوری 2025 تک موخر کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے بھی متحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا اور وزارت خزانہ کی جانب سے بھی مسلسل کوششیں کی جا رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں