متحدہ عرب امارات کا کارگو جہاز ڈوب گیا

اسلام آباد(ویب نیوز)ایرانی بندرگاہ کے قریب متحدہ عرب امارات کا کارگو جہاز ڈوب گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والے جہاز کے 30 رکنی عملے کے 16 ارکان کو بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ عملے کے دیگر ارکان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کا جہاز آج عسلویہ پورٹ سے30 میل دور سمندر میں ڈوبا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق جہاز ممکنہ طور پر تیز ہواؤں کے باعث حادثے کا شکار ہوا ہے۔ ڈوبنے والا کارگو جہاز دبئی میں رجسٹرڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں