محکمۂ موسمیات کاہیوی مون سون رین الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)ہوا کا کم دباؤ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ہندوستان کے قریب شدت اختیار کر گیا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ برقرار ہے اور اس کا پھیلاؤ جنوب مشرقی سندھ تک ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق اس سلسلے کے زیر اثر کراچی میں 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارشوں کا امکان برقرار ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد، ٹھٹھ، بدین، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، سانگھڑ، نواب شاہ، نوشہروفیروز، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ، دادو، جامشورو، شکارپور، گھوٹکی اور کشمور میں بھی 18 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھ، بدین، میرہورخاص، عمرکوٹ، دادو، جامشورو، نواب شاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر کے ناہموار حالات کے پیش نظر ماہی گیر 18 جولائی تک سمندر میں نہ جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں