محکمہ موسمیات کی آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)محکمہ موسمیات نے آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی،اس دوران آندھی اورجھکڑ چلنے کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب ، بلوچستان ،کے پی ،گلگت بلتستان ، اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بالائی علاقوں سکھر، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 44 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں