محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی پروزیراعظم کی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیراعظم شہباز شریف نے محکمہ موسمیات کی ملک میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی پرتمام متعلقہ وفاقی اورصوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایا ت جاری کردی ہیں۔اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے سندھ، بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہےشہباز شریف نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اتحاد، تعاون اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے۔عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں۔ اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے۔انہوں نے این ڈی ایم اے کی تحسین کرتے ہوئے کہا کہ عید کی تعطیلات میں آپ نے عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا مظاہرہ کیا۔ پولیس سمیت میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمے دار تمام اداروں کی تحسین کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں