محکمہ موسمیات کی ملک بھرمیں 14سے17جولا ئی کےدوران موسلادھاربارشوں کی پیشگو ئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک بھر میں14 سے17 جولائی کے دوران بالخصوص سندھ کے بیشترشہروں بشمول کراچی کے مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں ۔14 جولائی کو ہوا کا کم دباؤ صوبہ سندھ کے علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوگا۔ مون سون ہواؤں کے باعث 14 سے17 جولائی کے دوران سندھ میں کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین ، شہید بینظیر آباد، دادو، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، میر پور خاص ، جامشورو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ، جیکب آباد، گھوٹکی، سکھر، خیرپور، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ اور کشمور میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، بولان ،کوہلو، قلات، خضدار، لسبیلہ ، آواران، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی،ڈیرہ بگٹی، سبی، پنجگور ، تربت اورپسنی میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اکثر مقا مات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

چودہ سے17 جولائی کے دوران کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ چودہ سے 16 جولائی کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث کھیر تھر رینج، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، بارکھان،نصیر آباد، کوہلو، ژوب اور سبی کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 15 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد ، جھنگ ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور خانپورمیں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تیرہ اور 14 جولائی کو راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جب کہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسمی صورت حال کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں