مریم نواز کا 75واں یوم آزادی نوجوانوں کے نام کرنے کی خواہش

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےپا کستان کا 75واں یوم آزادی نوجوانوں کے نام کرنے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 75واں یوم آزادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں جن کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے۔

ٹوئٹر پراپنے پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ اللّہ تعالی پاکستان کو شاد و آباد رکھے، یہ یوم آزادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں جن کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے، یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں