مریم نواز کروڑوں کےاثاثوں،1400کنال سےزائد اراضی کی مالک

لاہور(نیوزٹویو) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی  سینئر نائب صدر اورچیف آرگنائزر مریم نوازکروڑں کے اثاثوں کی مالک ہیں مریم نواز نے اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہیں۔

مالی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اراضی کی مالک ہیں۔دستاویزات کے مطابق مریم نواز 2 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد کی مقروض ہیں، مریم نواز نے یہ قرض اپنے بھائی حسن نواز لے رکھا ہے، مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر بھی دوستوں کے 6 کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔

‎ دستاویزات کے مطابق مریم نواز رائیونڈ کے علاقے میں ایک ہزار چار سو کنال سے زائد اراضی کی مالک ہیں جب کہ مریم نواز کی بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں ہے، مریم نواز نے 3 برس میں 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد زرعی آمدن ظاہر کی ہے، مریم نواز نے 3 برس میں زرعی اراضی سے آمدن پر 12 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے حدیبیہ پیپر ملز میں 54 لاکھ 69 ہزار روپے سے زائد کے شیئرز خرید رکھے ہیں، مریم نواز نے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 48 لاکھ 21 ہزار روپے کے شئیرز خرید رکھے ہیں، وہ حمزہ اسپننگ ملز میں 16 لاکھ، جنید پولٹری فارمز میں 90 ہزار روپے مالیت کے شئیرز کی مالک ہیں۔

دستاویز کے مطابق مریم نواز کے پاس اپنی ذاتی گاڑی نہیں ہے، ان کے بینک اکاونٹس میں 78 لاکھ روپےسے زائد کی رقم موجود ہے جب کہ مریم نواز مجموعی طور پر 84 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اراضی کی مالک ہیں۔

مریم نواز نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ایم اے انگلش لٹریچر ظاہر کی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں مریم نواز پنجاب میں انتخاب لڑنے کے لیے 4 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے تھے، پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے احتساب کو یقینی بنائے بغیر 2 صوبوں میں آئندہ انتخابات کی مخالف مریم نواز نے لاہور کے 3 اور گوجرانوالہ کے ایک حلقے سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں