مریم نواز کی حمایت میں‌خواتین کی موٹرسائیکل ریلی

لاہور(نیوزٹویو)لا ہورسے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کی حمایت میں لیگی خواتین نے موٹرسائیکل ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت سابق ایم پی اے کنول لیاقت نے کی، خواتین کی بائیک ریلی سنگھ پورہ سے شروع ہوکر مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی واپس سنگھ پورہ میں اختتام پذ یر ہوئی ۔


خواتین بائیکرز نے گلے میں مسلم لیگ ن کے مفلر پہن رکھے تھے، خواتین بائیکرز نے "مریم،مریم" کے نعرے بھی لگائے، خواتین کارکنان نے مریم نواز شریف کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
لیگی رہنما کنول لیاقت نے کہا کہ ریلی میں خواتین کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت مریم نواز سے محبت کا اظہار ہے، 8فروری کو شیر ہی دھاڑے گا۔بائیک ریلی میں شریک لیگی خواتین نے کہا کہ این اے 119سے جیت مریم نواز کا مقدر بنے گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز این اے 119 لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں