مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ کی تقریب لا ہور میں منعقد کیےجانے کا امکان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17دسمبر کو ہو گی اور امکان ہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تمام تقریبات اور رسمیں  رائے ونڈ لاہور جاتی عمرہ میں ہوں گی  جنید صفدر کی شادی کا کارڈ اورنکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں بتایا جا رہا ہے کہ شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے نواسے کی شادی میں وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے جبکہ پہلے جنید کی والدہ مریم نواز اور والد صفدر نے وڈیو لنک کے ذریعے نکاح کی تقریب میں شرکت کی تھی  سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ جنید صفدر  کواپنی سریلی آواز کاجادو جگانے کا ایک اورموقع ملنے والا ہے،سوشل میڈیا پر ان کی دعوت ولیمہ کے چرچے ہیں ٹوئیٹرپر کارڈ کی تصویر شیئرکی گئی ہے جس پر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کی نکاح کی تصویریں موجود ہیں اور اس کارڈ پر ولیمہ کی تاریخ 17 دسمبر درج ہے۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر اس وقت ملک میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل ہے جس کی وجہ سے  وہ لندن میں تقریب میں شرکت نہیں کرسکے تھےجبکہ مریم نواز بیٹے کی شادی میں شرکت کے لیے حکومت سے درخواست نہ کرنے کا اعلان بھی کر چکی ہیں اس لیے زیادہ امکانات ہیں کہ ان کے بیٹے کی شادی لا ہور میں انجام پا ئے گی جس میں والد اور والدہ بھی شریک ہو سکیں گے۔جنید

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں