مری میں شدید برفباری،اسلام آباد سے جانے والے تمام راستے بند،ہزاروں افراد اورگاڑیاں پھنس گئیں

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے اسلام آباد سے مری جانے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے ہیں اسلام آباد کی انتظاميہ اورڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق یہ فيصلہ مری ميں شدید برفباری،سياحوں کے رش اور ٹريفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔جڑواں شہرون کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مری جانے والے تمام راستے اتوار کی رات تک بند رہیں گے، شہریوں سے گزارش ہے اپنے تفریح کے پلان کو ملتوی کر دیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ مری میں پھنسے سیاحوں کی ہرممکن مدد کی کوشش کی جا رہی ہیں ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس متحرک ہیں سیاح گاڑیوں میں محصور ہیں مری میں مسلسل برفباری سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئےرش کی بدولت سیاحوں کو مری اور گلیات کی طرف جانے سے عاضی طور پرروک دیا ہے۔ شیخ رشید  نے کہا کہ مری اور گلیات کی طرف جانے والے سیاحوں کو سترہ میل انٹرچینج سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔انتہای ایمرجنسی کی صورت میں ہی شہریوں کو مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی جائیگی فیصلے کا مقصد مری اور گلیات سے واپس اترنے والے سیاحوں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ فیملیز اور دیگر سیاحوں کو مری اور گلیات سے باحفاظت واپس اتارا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں