مزار عبداللہ شاہ غازی کے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دے دی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک ) مزار انتظامیہ کے مطابق محکمہ اوقات کی جانب سے عبداللہ شاہ غازی کے مزارکے احاطے میں عمر شریف کی تدفین کی اجازت دی گئی ہے۔مزار کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تدفین کے لیے جگہ کا تعین اہل خانہ کی مشاورت سے کیا جائے گا۔یاد رہےدو روز قبل  کامیڈی کے بے تاج بادشاہ و اداکار عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔عمر شریف کو علاج کی غرض سے کراچی سے امریکا منتقل کیا جارہا تھا لیکن ان کی جرمنی میں ڈائیلیسز کے دوران طبیعت بگڑ گئی۔ اس سلسلے میں عمر شریف کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کی خواہش تھی کہ تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں ہو۔ سندھ حکومت سے عبداللہ شاہ غازی کےمزار میں تدفین کی درخواست کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں