مزید 2ہزار465افرادکورونا کا شکار،65جان کی بازی ہار گئے،این سی او سی کے تازہ اعداد وشمار

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا نے مزید 2ہزار 465افراد کو نشانہ بنا یا ہے جبکہ وائرس 65 افراد  کی جان لے گیا ہےجس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 8 ہزار 576 ہوگئی -نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 36 ہزار 315، سندھ میں 3 لاکھ 11 ہزار 766، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 644، بلوچستان میں 24 ہزار 733، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 516، اسلام آباد میں 80 ہزار 662 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 29 لاکھ 43 ہزار 620 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 76 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 27 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 465 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 875، سندھ میں 4 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 990، اسلام آباد میں 748، بلوچستان میں 271، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 532 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں