مسئلہ فلسطین کی طرح مسئلہ کشمیر کو بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل کیا جا ئے ،وزیرخارجہ شاہ محمود

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےاقوام متحدہ اور اوآئی سی وزرا ئے خارجہ سےمطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کی طرح مسئلہ کشمیر بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے مسلم امہ کشمیر کے لیے بھی فلسطین کی طرح ہم آواز ہو جا ئے دونوں میں مماثلت ہےوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےفلسطین امن سفارتی مشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں نے اپنی تقریر میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے درمیان مماثلت بیان کی فلسطینی بھی ظلم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور کشمیری بھی  فلسطین کے عوام اپنے جائز حق، حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کوشاں ہیں اور کشمیری بھی حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں فلسطینیوں اور کشمیری دونوں کو آبادیاتی تناسب میں تبدیلی کے خطرات لاحق ہیں فلسطینی بھی انصاف کے لئیے جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ کشمیری بھی حصول انصاف کیلئے سرگرداں ہیں او آئی سی کے وزرائے خارجہ سے درخواست کی ہے کہ جس طرح ہم نے فلسطین کے دبے ہوئے مسئلے کو مل کر اجاگر کیا ہے اسی طرح ہمیں کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے بھی مل کر آواز اُٹھانے کی ضرورت ہےجس طرح فلسطین کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے اسی طرح کشمیر کا مسئلہ بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہےجس طرح فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن نہیں ہو سکتا اسی طرح کشمیر کے مسئلے کو حل کیے بغیر جنوب ایشیائی خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتامیں او آئی سی کی کونسل آف فارن منسٹرز کے وزرائے خارجہ کو تجویز پیش کر رہا ہوں کہ وہ آئندہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے وزارتی کونسل کے اجلاس میں اسی شدومد سے  کشمیر کے مسئلے کو اٹھائیں جس طرح ہم نے یک زبان ہو کر فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں