مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے،آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی(نیوزٹویو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے ٹویٹ کے ذریعے جاری کیے گئے پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی جبر جاری ہے اور تنازع کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر امن ممکن نہیں جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیرانسانی فوجی محاصرہ جاری ہے اور مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب میں جبری تبدیلی کی جا رہی ہے۔ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی مخدوش صورتحال نے علاقائی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں سے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی بحران پیدا ہو چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں