مسافر گاڑی پر خودکش حملہ 5چینی شہریوں سمیت 6افراد ہلاک

بشام(نیوزٹویو) خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں بشام کے مقام پر ایک مسافرگاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، گاڑی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئےہیں۔ریجنل پولیس چیف محمد علی گنڈاپور نے میڈیا کو بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کے قافلے سے ٹکرا دی جو اسلام آباد سے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے داسو میں اپنے کیمپ کی جانب جا رہے تھے۔ہم واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔گاڑی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے چینی انجینئر سوار تھے۔
حکام کے مطابق مسافر گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی کہ راستے میں حملہ آوروں نے بارود سےبھری گاڑی ٹکرادی، جس کے باعث مسافر گاڑی کھائی میں جاگری۔
ریسکیو 1122 بشام کے اسٹیشن ہیڈ شیراز خان کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد بس کھائی میں گر گئی اور اس میں آگ لگ گئی، تاہم ان کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے اور اب لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
اسٹیشن ہاؤس افسر بشام بخت ظاہر کے مطابق یہ ایک خودکش دھماکا تھا اور وہ شواہد اکٹھے کر رہے ہیں اور جائے وقوع پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔خیبرپختونخوا پولیس جائے و قوع پر پہنچ چکی ہے اور ریلیف آپریشن شروع کردیا۔
پولیس نے اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کےلیے امددی کارروائیوں جاری ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیاگیا ہےجبکہ بم ڈسپوزل یونٹ بھی پہنچ گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بشام میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حادثے میں ہونے والی اموات پر اظہار افسوس کیا ہےانہوں نےاپنے بیان میں کہاکہ دکھ کی گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، چین سے آنیوالے بھائیوں پرحملہ انتہائی تکلیف دہ امر ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں، چین اور پاکستان بہت سے ترقیاتی منصوبوں میں بطور پارٹنر زہیں، کسی کو ملک کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پرآئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، وزیر اعلیٰ نے دھماکے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اس کے علاوہ وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے بھی بشام میں دہشت گردی واقعے کی مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ خودکش حملے میں بےگناہ جانوں کی ضیاع پر دکھ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں