مستونگ سڑک کنارے دھماکہ، حافظ حمد اللہ زخمی

کوئٹہ(نیوزٹویو) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے سے جے یو آئی رہنما و ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں مجموعی طور پر تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

ڈی سی مستونگ کےمطابق دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں حافظ حمد اللہ بھی شامل ہیں اور زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں