مسجدنبویؐ کےواقعےپردرج مقدمات اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(نیوزٹویو)پی ٹی آئی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے مسجد نبویؐ کے واقعے پر درج مقدمے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیئے۔قاسم سوری کا درخواست میں موقف ہے کہ پولیس اور ایف آئی اے کو ہراساں کرنے اور گرفتاری سے روکا جائے۔درخواست میں قاسم سوری نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے غیر قانونی ہراسانی سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کے خلاف پورے ملک میں درج مقدمات کو خارج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں