مسلح افواج ہرطرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیا ر ہیں,وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے یومِ دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج شہیدوں اور قوم کے بیٹوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، شہداء نے 1965 میں وطن عزیز کے لئے انمول قربانیاں دیں، آج ملک کا دفاعی نظام اللہ کے حکم سے ناقابلِ تسخیر ہے پاکستانی مسلح افواج اندرونی اور بیرونی خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے مکمل تیار ہیں۔فروغ نسیم نے کہا کہ ہم چوکس ہیں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آج کے دن کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑے ہونے کے اپنےعزم کی تجدید کرتا ہوں، میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں، پاکستان کی خاطر کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں