مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں‌شراکت اقتدار کا فارمولہ طے،مل کر حکومت بنائیںگے

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی میں شراکت اقتدار کا فارمولہ طے پا گیا، مسلم لیگ(ن) نے حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کو قائل کر لیا جس کے تحت وفاق اور صوبوں میں پیپلز پارٹی کو اہم عہدے دیے جائیں گے جبکہ پیپلزپارٹی کوصدر کا عہدہ بھی دیاجائے گا
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک ختم ہو گیا اور معاملات میں پیشرفت کے حوالے سے حائل رکاوٹیں دور ہو گئیں۔ پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت صدر، اسپیکرشپ اور گورنر کے عہدے پیپلز پارٹی کو دیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ میں بھی پیپلز پارٹی کو وزارتیں ملیں گی اور مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مطالبات تسلیم ہونے پر پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے پر رضا مندی ظاہر کردی۔
لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی کہ وفاق میں مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی معاونت سے بننے والی بلوچستان حکومت میں وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں