مسلم لیگ ن نے اپنا منشور عمل درآمد کے لیے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) مسلم لیگ ن نے اپنا منشور عمل درآمد کے لیےوفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا ہےاور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی پارٹی کے منشو رکو سامنے رکھ کر فیصلے اور منصوبہ بندی کریں جبکہ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے منشور میں نیب کا خاتمہ شامل ہے، مسلم لیگ ن کے منشور پر عملدرآمد کیلئے حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، حکومتی کارکردگی کی سہ ماہی بنیادوں پر رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔
منشور پرعملدرآمد کیلئے خصوصی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کونسل قائم ہوگی، موجودہ انسداد کرپشن کے اداروں اور ایجنسیز کو مضبوط کیا جائے گا، حکومتی ذرائع کے مطابق نیب کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوگی، نیب کا خاتمہ دیگر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لئے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحا دی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے بعد ان کی رضا مندی سے نیب کو تحلیل کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں