مسلم لیگ (ن) کا این اے 108  کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور(نیوزٹویو) مسلم لیگ (ن) نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں 30 اپریل کو ہونے و الے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طاہر پرویز نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔

اس حلقے سے ضمنی الیکشن کیلئے 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد قرار پائے تھے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے میاں فرخ حبیب، ٹی ایل پی کے سجاد اختر قادری اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے خرم شہزاد انتخابی میدان میں تھے جن میں سے مسلم لیگ (ن) کے طاہر پرویز نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں جس کے بعد اب اس حلقے میں تین امیدوار مد مقابل ہیں۔

لیگی امیدوار طاہر پرویز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا جس پر عمل کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی واپس لے کر انتخاب سے دستبرداری اختیار کی ہے ۔

واضح رہے کہ اس حلقے سے گزشتہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی تھے جنہیں عمران خان نے شکست دی تھی اور اس بار عابد شیر علی کی بجائے سابق رکن صوبائی اسمبلی طاہر پرویز اس ضمنی انتخاب میں حصہ لینے میدان میں اترے تھے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں