مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد(نیوزٹویو) وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہوگی جب کہ وزیراعظم ارکان پارلیمنٹ کی رائے بھی لیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں