مصر کے معروف نابینا قاری شیخ عبد اللہ کامل دوران امامت خالق حقیقی سے جاملے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مصر کے معروف نابینا قاری  اور اسلامی اسکالر شیخ عبداللہ کامل امریکی مسجد میں امامت کے دوران انتقال کرگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز 37 سالہ  شیخ عبداللہ کامل امریکی ریاست نیو جرسی کی التوحید مسجد میں امامت کررہے تھے جس دوران وہ انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری شیخ فیوم گورنری کے دارالحکومت یو سف الصادق کے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے کم عمری میں قرآن حفظ کرلیا تھا۔

عبداللہ کامل اپنی خوبصورت آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کے باعث خاصے معروف تھے، 10 اپریل کو عبد اللہ کامل کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کیلئے قاری عبد اللہ نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا اللہ نے انہیں بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام انہوں نے سفیان رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں