مظفرآباد میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج دھرنے  میں تبدیل، ہنگامہ آرائی

مظفر آباد (نیوزٹویو) گزشتہ ہفتے آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد میں مہنگائی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج دھرنے  کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

مظفرآباد میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے آزادی چوک کی جانب مارچ کرنے پر پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کا استعمال کیا۔

مظاہرین کے مہنگائی کے خلاف احتجاج کے دوران پتھر لگنے سے ڈی ایس پی اشتیاق گیلانی زخمی ہو گئے۔

مظاہرین نے آزادی چوک پر دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک معطل ہو گئی۔

دوسری جانب مظاہرین اور انتظامیہ میں مذاکرات تاحال جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں