معروف اداکارہ دردانہ بٹ کی طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل، مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل

کراچی (نیوز ڈیسک) ماضی کے یادگار مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔پاکستان کے مزاحیہ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی ماضی کی مشہور اداکارہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں۔ اداکار و میزبان خالد ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی اور ان کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔خالد بٹ نے سینئر اداکارہ کی طبعیت خرابی سے متعلق بتایا کہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں اور انہیں طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں