معروف اداکارہ نیلم منیر کی نکاح لک نے مداحوں کے دل جیت لیئے۔

اسلام آباد (نیوزویب)پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنا نیا فوٹو شوٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نیلم منیر نے اپنے نئے فوٹو شوٹ سے لی گئی چند خوبصورت تصویریں اپنے فالوورز اور مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ اِن تصویروں میں نیلم منیر نکاح کی دلہن بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے سفید رنگ کی خوبصورت فراک کے ساتھ سنہری رنگ کے زیورات پہنے ہوئے ہیں۔ نیلم منیر پر یہ نکاح لُک نہایت جچ رہا ہے۔ نیلم منیر کی اِن نئی تصویروں پر اُن کے لاکھوں مداحوں کی جانب سے لائیکس اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس نئے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر میں نیلم منیر کی والدہ کو بھی اُن کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں