معروف وکیل اورسماجی کارکن جبران ناصر 24گھنٹےبعد گھرواپس پہنچ گئے

کراچی(نیوزٹویو) معروف سماجی کارکن اور وکیل جبران ناصراغواکے 24 گھنٹے بعد واپس اپنے گھر پہنچ گئے۔انہیں کچھ نامعلوم افراد اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھےایس ایس پی جنوبی سید اسد رضا نے تصدیق کی کہ جبران ناصر بحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں اور ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے پولیس ٹیم ان کے پاس جائے گی۔

اس سے قبل معروف وکیل اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے متحرک جبران ناصر کے ’اغوا‘ کے خلاف کراچی کے تھانہ کلفٹن میں ان کی اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

تھانہ کلفٹن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں جبران ناصر کی اہلیہ و اداکارہ منشا پاشا نے کہا تھا کہ میرا تعلق میڈیا سے ہے، یکم جون 2023 کو میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر کی طرف جا رہی تھی اور ہم لوگ جب خیابانِ تنظیم نزد آئیڈیل بیکری پہنچے تو بوقت تقریباً 11 بجے ایک سفید رنگ کی ٹویوٹا ہائی لکس/ویگو نے جس کا نمبر بی ایف-4356 رجسٹرڈ تھا، نے بائیں جانب سے ہماری کار کو ٹکر ماری اور ہمیں رکنے پر مجبور کیا۔

جبران ناصر کے لاپتہ ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جبران ناصر کا اغواء صرف اس حقیقت کو تقویت دیتا ہے ہم 1933 کے بعد نازی جرمنی کے دور کی طرف جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں