معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیرارطغرل غازی کے ہیرواینگن التان کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے گرفتار

لاہور(نیوزٹویو) معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اینگن التان کی درخواست پرریس کورس تھا نے میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرکاشف ضمیر پر ترک اداکار اینگن التان کے ساتھ نوسربازی کرنے کا الزام عائد کیاگیا ہےمقدمہ ترک اداکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب کو ترک سفارتخانے کی جانب سے شکایت کا خط مو صول ہوا تھا جس پر ایکشن لیتے ہو ئے آئی جی پنجاب کے حکم پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیاایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چودھری گروپ برانڈ کی شوٹنگ کے لئے اینگن التان کو پاکستان بلوایا، یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی، ترک اداکار کی ٹیم کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم کاشف نے معاہدہ کینسل کر دیاپولیس کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اقبال ٹاؤن نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزم نے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا، ملزم کے قبضے سے نیلی لائٹ والی گاڑی اور اسلحہ برآمد کر کے دوسرا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف نوسربازی کے مقدمات پہلے بھی درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں