معروف گلوکار راحت فتح علی کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرنسی سمگلنگ کی تحقیقات شروع

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کیخلاف کرنسی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے راحت فتح علی خان کی جائیداد اور آمدن کا ریکارڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو بھجوادیا۔ ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کی آمدن کا9سالہ ریکارڈ بھجوادیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کو راحت فتح علی خان کے گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی نقول ارسال کردی گئی ہے، ایف آئی اے نے راحت فتح علی خان کا2014 سے 2022 تک کاریکارڈ مانگا تھا۔ وفاقی تحقیاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ایف بی آر سے ریکارڈ ملنے کے بعد گلوکار کے خلاف تحقیقات شروع کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں