معیشت کے نام پر الیکشن التواء غیر آئینی ہو گا، نیئر بخاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور پیپلز لائرز فورم کے صدر سید نیئر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتخابات میں ہے، معیشت کے نام پر الیکشن التواء غیر آئینی ہو گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیئر بخاری نے کہا کہ آئین کے تحت حکمرانی کا حق عوامی منتخب نمائندگان کو ہے، نگراں حکومت الیکشن کمیشن کی مدد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر جنوری میں انتخابات کا اعلان کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ اور شیڈول دیا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی ذمے داری پوری کرے، ملک میں من مرضی نہیں چاہتے۔

نیئر بخاری  کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار شہزاد شوکت کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، نو منتخب عہدیداران آئین کی بالادستی کے لیے کوششیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں