مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل،سندھ بلوچستان میں بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں