ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کوشکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

اسلام آباد(نیوزٹویو)انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔انگلش ٹیم کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے پاکستان کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میزبان ٹیم پاکستان کے سعود شکیل اور فہیم اشرف نے جیت کے تعاقب میں چوتھے روز کے کھیل کا آغاز 198رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ ابرار احمد نے برق رفتار 17 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں