ملکی ترقی کےلیےحکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد میں ساتھ دیں گے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید

اسلام آباد(نیوزٹویو)پا کستان کی مسلح افواج کے سربراہ ا جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک نجی شعبے کو دفاعی پیداواوری شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہو ئے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع موجود ہیں ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔ بدھ کو وزیر اعظم سے معروف صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملکی ترقی کی خاطر حکومتی پالیسیوں کے عملدرآمد میں پورا ساتھ دیں گے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں اشتراک سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں