ملک بھر میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی

اسلام آباد(نیوزٹویو)محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی جس کے تحت آج شام سے 17 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے جب کہ طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 12 جولائی کی شام سے ملک میں داخل ہوں گی جو بالائی و وسطی علاقوں میں اثرانداز ہوں گی، بدھ سے 17 جولائی کے دوران آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ 

اس کے علاوہ مری، گلیات، اسلام آباد، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، آندھی اور جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچرکو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں