ملک بھر میں ڈینگی کا خدشہ، اداروں کو الرٹ کر دیا

ڈی جی خان (نیوز ڈیسک) پنجاب میں آئندہ ماہ سے ڈینگی کا خدشہ۔ حکومت پنجاب نے اداروں کو الرٹ کر دیا۔ متعلقہ محکموں کو روزانہ 30 انسداد ڈینگی سرگرمیاں رجسٹرڈ کرانے کی ہدایات کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق  فوگنگ اور سپرے پر پابندی، صرف لاروا اور کیس ثابت ہونے پر سپرے ہو گا۔ ضلع ڈیرہ غازی خان میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریسپانس ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔سی ای او ہیلتھ  ڈاکٹر سخاوت علی نے اداروں کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ ضلعی انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس اب ماہانہ کے بجائے ہر ہفتہ ہوگا۔ سی ای او ہیلتھ کے مطابق ضلع میں پانچ جگہوں پر لاروا برآمد ہوا۔ ضلع میں 503 ہاٹ سپاٹ رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ڈی سی کیپٹن ریٹائرڈ  محمد علی اعجاز نے کہا کہ متعلقہ محکمے روزانہ 30 انسداد ڈینگی سرگرمیاں رجسٹرڈ  کرائیں۔ ہر سرگرمی کا پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ مرتب کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں