ملک بھر کے تعلیمی ادارے 11اکتوبرسے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نےملک بھر کے تعلیمی اداروں کو11گیارہ اکتوبرسے معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے اس اجازت پرصوبے اپنی مرضی سے فیصلہ کرینگےوفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں لکھا ہےکہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلاؤ کم ہو گیا ہے۔

Asad Umar Tweet

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ 50فیصد حاضری کی شرط ختم کر دی گئی، کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھول جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل میں حکومت نے ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے بعد اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ اور کیسز کے اضافے کے پیش نظر وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے امتحانات کو بھی 15 جون تک ملتوی کردیا تھا تاہم اب صورتحال میں قدرے بہتری کے بعد 20 جون کے بعد امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف آج کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 32 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 55 ہزار 321 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 34 ہزار 647، سندھ میں 4 لاکھ 61 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 212، بلوچستان میں 33 ہزار 26، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 930 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 299 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 97 لاکھ 36 ہزار 872 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 343 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 82 ہزار 894 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں