ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد کا انتقال، مثبت کیسز کی شرح 3.34 ہو گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کرگئے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3.34 رہی۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35695 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1194 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 ہلاکتیں ہوئیں۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.34   فیصد رہی۔ ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21633 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہوچکی ہے۔ جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 75 ہزار 581 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں