ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ،سندھ میں مزید 6 افرادجاں بحق

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔سندھ میں کورونا سے مزید 6 افراد انتقال کرگئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار 568 ٹیسٹ کیے گئے،

جن میں سے 732 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.24 فیصد رہی جب کہ 7 افراد انتقال کرگئے۔قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کورونا سے 6 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں