ملک پر مہنگائی کی حکمرانی برقرار،انیس 19ٖفیصد سے بڑھ گئی،ادارہ شماریات

اسلام آباد(نیوزٹویو)حکومت ملک میں مہنگائی کی حکمرانی ختم کرنے میں ناکام ہو گئی وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آلو،ٹماٹر،مرغی سمیت 15اشیئا سستی ہو نے کے باوجود مہنگائی انیس 19فیصد سے بڑھ گئی ہے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مہنگائی کا پارہ 19 فیصد کی سطح عبور کرگیا ہے۔ رواں ہفتے ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی مارکیٹ میں17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ایک ہفتے کے دوران بجلی،دالیں،کیلے اورلکڑی مہنگی ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران دال مسور کی فی کلو قیمت میں 7روپے 98 پیسے اضافہ ہوا،دال مسور کی فی کلو قیمت 194 سے بڑھ کر 202روپے 20 پیسے کی ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق گرم مصالحہ کی فی کلو قیمت میں 3روپے 17 پیسے اضافہ ہوا، رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 7روپے 12پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ رواں ہفتے 15اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران آلو 8 روپے 74پیسے فی کلو سستے ہوئے، رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 12روپے 39 پیسے ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10روپے 77 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ تازہ دودھ ،دہی ،کوکنگ آئل سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں