ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں آج سے مغربی ہوائیں داخل ہوکر بارشیں برسائیں گی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 26 مئی کے دوران اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں