بالائی علاقوں میں شدید برفباری،مختلف مقامات پر سڑکیں بند،7 اضلاع میں امتخانات ملتوی

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک کے بالائی علاقوں میں تین دن سے جاری بارشوں اور شدید برفباری کے باعث مختلف مقامات پر سڑکیں بند ہوگئی جبکہ بجلی اور مواصلات کے نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ صورتحال کے پیش نظر آزاد کشمیر کے 7 اضلاع میں امتخانات ملتوی کردیے گئے۔ بارش، برفباری ایک روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیرمیں بارش اور برفباری کا سلسلہ تین روز سے جاری ہے۔ وادی نیلم وادی لیپہ، کرناہ سمیت پہاڑی علاقوں کی اہم سڑکیں بند ہوگئیں، پہاڑی علاقوں میں بجلی اورفون کا نظام بھی متاثر ہوگیا۔
پیرچناسی، تولی پیر، گنگاچوٹی ،لسڈنہ، سدھن گلی، ضلع باغ، پونچھ، حویلی کی اہم رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ بارش برفباری سےسردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شدید برفباری کے باعث آزاد کمشیر میں مڈل کلاسز کے امتحانات ملتوی کردیے گئے، پونچھ ڈویژن کے7اضلاع کے علاقوں میں امتحانات26فروری سے ہوں گے۔ یاد رہے کہ وادی جہلم میں پیپر دینے جانے والا لڑکا لینڈسلائڈنگ کی زدمیں آکرجاں بحق ہوگیا تھا۔
دوسری جانب ایبٹ آباد شہرمیں بارش،گلیات میں برفباری کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔ دیہات کی رابطہ سڑکیں بند،بجلی فراہمی معطل ہوگئی ہے، جی ڈی اے کی جانب سے ایبٹ آباد مری روڈ کھولنے کام جاری ہے۔ گلیات میں بجلی اور فون کا نظام متاثر ہونے کے باعث عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور اور تیز ہوائیں،پہاڑوں پر برفباری سے رابطہ سڑکوں پرپھسلن سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ،بالائی علاقوں سوات ، اپر اور لوئر دیر، ضلع کرم میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں