ملک کے سات 7بڑے ائرپورٹس پر رپیڈ پی سی آرٹیسٹ کی سہولت اور جگہ فراہم کردی گئی،سول ایوی ایشن اتھارٹی

اسلام آباد(نیوزٹویو)پا کستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عرب امارات جانے والے مسافروں کے لیےملک کے 7سات بڑےائیرپورٹس پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے۔سول ایوی ایشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ سہولت کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر  فراہم کی گئی ہے اوران ائر پورٹس پرٹیسٹ کے لیے جگہیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔ کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے ریزرویشن آفس میں سندھ لیب ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرے گا۔ ایئرپورٹس پر فراہم کردہ جگہ پر ایرلاینز کی طرف سے متعلقہ لیبارٹریز مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کرینگی۔ سول ایوی ایشن نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کو وزارت صحت سے ٹیسٹ کے چارجز کا تعین کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ چارجز میں رعایت ہونے سے مسافروں کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا اضافی مالی بوجھ نہیں اٹھانا پڑے گا۔ ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے یو اے ای جانے والے مسافروں کی مشکلات میں کمی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں