ملک کے مختلف حصوں میں بارش، برفباری کا سلسلہ شروع ،خشک موسم کا خاتمہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے طویل خشک موسم بلآخر ختم ہوگی۔

ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔
بلوچستان میں چمن،کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش اور تیز ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض اضلاع میں بھی بارشیں ہورہی ہیں، لوئردیر،غذر اور جنوبی وزیرستان کے بالائی علاقوں میں برف پڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق آج گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش جب کہ پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے، خطۂ پوٹھوہار میں بوندا باندی متوقع ہے۔
پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں