ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(نیوزٹویو)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، سوات، شمالی وزیرستان، صوابی اور ملتان سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیےگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں